پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 500 سے زائد افراد جاں بحق
ویب ڈسک پیر  06  فروری  2023ء
زلزلے کے جھٹکے ترکیہ اور شام کے علاوہ اردن، اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے
تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے  شام اور ترکیہ میں 538 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق  شام میں 230 اور ترکیہ میں 284 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9  اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions