پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک اتوار  05  فروری  2023ء
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، افتی مینیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں جاری نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد نے پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑدیئے۔
کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ’’افتی مینیا‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions