پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
ویب ڈسک ہفتہ   04  فروری  2023ء
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پولیس نے جس طرح مجھے رکھا ہے، اس سے بہتر ہے مجھے موت کی سزا سنا دیں۔
پولیس نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری میں  پیش کرکے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 نام دیے ہیں، میرے قاتل وہی ہوں گے۔ پانچ افراد کے نام بتاتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف، محسن نقوی، شہباز شریف، آصف زرداری اور رانا ثنا اللہ میرے قتل میں ملوث ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے رات کو کہیں لے کر گئے، مجھ سے پوچھا کہ عمران خان کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں وہ نااہل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے، میری پٹی کی جائے ، میرے ہاتھ  پاؤں باندھ کر رکھے گئے۔ مجھے رینجرز کی سکیورٹی دی جائے، اسپتال بھیجا جائے، پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا، بس میری پٹیاں کروا دی جائیں۔ مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ  جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہو ں۔ 3 سے 6 بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھی گئیں۔اس موقع پر عدالت کے حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح پولیس نے مجھے رکھا ہے، اس سے بہتر ہے مجھے موت کی سزا سنا دیں۔ عدالت میں شیخ رشید کی جانب سے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی گئی جب کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ شیخ رشید کے 2 ٹیسٹ کروائے ہیں۔ وائس میچنگ بھی ہوئی ہے اور ابھی فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانا باقی ہے۔

دوران سماعت جج نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھے خون دکھا دیں گے؟ آپ کے ہاتھ پر تو خون ہی نہیں ہے، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ خون میں نے صاف کردیا ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے کیس ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions