پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
سابق شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر سر پر فرائی پین مارا تھا، کومل رضوی کا انکشاف
ویب ڈسک ہفتہ   11  فروری  2023ء
اداکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ وہ طلاق ہونے پر مایوس نہیں ہیں کیونکہ ان کا سابق شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
پاکستان شوبز کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کو مل رضوی حال ہی میں ایک نجی انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی شادی ناکام ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا سابق شوہر ان پر تشدد کرتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی بہت کم عمر میں ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کئی سال شوہر کے ساتھ  بیرونِ ملک میں رہیں مگر ان کی شادی اس لئے ناکام ہوئی کیونکہ ان کا شوہر ذہنی مریض تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
کومل رضوی کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت وہ بہت کم عمر تھیں اور انہیں صرف کہا گیا کہ شوہر اور اس کے والدین کا خیال رکھو، کھانا پکاؤ، ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے یہ مانتی تھیں کہ اگر ان کا شوہر کھانا ٹھنڈا دینے پر ان کے سر پر فرائی پین مار رہا ہے تو اس میں انہیں کی کوئی غلطی ہوگی۔

کومل رضوی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بات سمجھنے میں 4 سال لگے ان کی شادی کی ناکامی میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ زیادہ محبت اور زیادہ محنت کریں گی تو ان کا شوہر خوش ہوجائے گا مگر ان کی ہزار کوششوں کے باوجود بھی ایسا نہ ہوا۔
گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کو یہ بھی سکھائیں کہ زیادتی کس حد تک برداشت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں یہ سکھایا ہوتا کہ حد سے زیادہ زیادتی برداشت کرنا بھی گناہ ہے تو وہ پہلے ہی شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیتی۔

کومل رضوی نے کہا کہ انہیں اپنی شادی ختم ہونے اور طلاق ہونے پر خوشی ہے مگر اس بات کا غم بھی ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی کا بہترین حصہ ایک ایسے شخص پر ضائع کر دیا۔

کومل رضوی کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بیٹوں کو بھی یہ سکھائیں کہ بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions