پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کا عہدہ کیوں چھوڑا، وجہ سامنے آگئی
ویب ڈسک ہفتہ   11  فروری  2023ء
جس کنٹریکٹ پر آپ نے سائن کیے اس کے تحت آپ کوئی آفر قبول نہیں کرسکتے، پی سی بی ذرائع
ذرائع کےمطابق کامران اکمل نے چند روز پہلے ایک ٹی وی چینل کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تبصرہ کی آفر پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا، جس پر بورڈ حکام نے واضح کیا کہ آپ نے جس کنٹریکٹ پر سائن کیے تھے، اس کے تحت یہ آفر قبول نہیں کرسکتے۔
بورڈ حکام نے قومی کرکٹر کو کہا کہ دونوں میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا، جس پر کامران اکمل نے ٹی وی پر تبصرہ کرنے کو ترحیج دی۔
بورڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد اگر کامران اکمل نے سلکشن کمیٹی کاحصہ بنننے کے لیے دستیابی ظاہر کی تو انہیں ایک بار پھر زیر غور لایا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوبارہ کنٹریکٹ آفر کرنے کی منظوری دینا پی سی بی کرکٹ مینجنمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ سابق وکٹ کیپر نے گزشتہ روز پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions