پیر  23  فروری  2026ء
Daily Surprise News
 تازہ ترین 
< >
عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
ویب ڈسک ہفتہ   04  فروری  2023ء
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں مجھے خوف ہے ہم بچیں گے بھی نہیں۔ سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔
نہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔ معیشت کے لیے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ہے۔ پاکستان کا قیام لوگوں کا خواب تھا۔ قرار داد پاکستان مدینہ کی ریاست پر مبنی ہے۔اسلام کےنام پرپاکستان کے سوا اورکوئی ریاست نہیں بنی۔ریاست مدینہ کی بنیادعدل اورانصاف پررکھی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نہ جاگےاورجدوجہدنہ کی توصورتحال کے ذمے دار ہوں گے۔ دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے والوں کو وہاں رُول آف لانظرآتاہے۔ ہماری سب سےبڑی طاقت 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، جو یہاں نہیں آتے کیوں کہ انہیں ہمارے نظام پر اعتمادنہیں۔
15 سے 20 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری شروع کریں تو پاکستان ترقی کرےگا ۔ عدم اعتماد کے دن پاکستان میں ڈالر 178 کا تھا، آج 100 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ہمارے 3 سال 8 ماہ میں ڈالر 55 اور موجودہ ایک ہفتے میں 50 روپے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے کے عام لوگوں پر اثرات آنے لگے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے برے اثرات ابھی آئے نہیں،آنے والے ہیں۔ آٹا،گیس،بجلی پہلے ہی مہنگی ہے، مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔ تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ تیل ہمارے دور میں 110 سے 115 ڈالر فی بیرل تھا،آج 85 ڈالر فی بیرل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت کا یہ شوق بھی پورا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ساری جیلیں بھر دیں گے۔
ڈیلی سرپرائز نیوز کا اور اس کی پالیسی کا تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے

آئندہ حکومت کس جماعت کی ہو گی ؟

       پاکستان پیپلز پارٹی
       پاکستان مسلم لیگ
       پاکستان تحریک انصاف
       ان میں سے کوئی بھی نہیں
www.dailysurprisenews.com خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی اردو نیوز ویٹ سائیٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ڈیلی سرپرائز نیوز محفوظ ہیں۔
Powered & Designed By:
One Step IT Soloutions